ابنا: ایڈمیرل علی فدوی نے تہران میں ایک بیان میں کہا کہ خلیج فارس کے حالات معمول کے مطابق ہیں اور ان حالات میں فوجوں کو جنگي پوزیشن میں لگانے کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس قدر طاقتور ہے کہ کوئي بھی ملک اس پرحملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔ایڈمیرل فدوی نے بحریہ کی کامیابیوں کے بارے میں کہا کہ ہفتہ دفاع مقدس میں بحریہ کی کامیابیوں کی نمائش کی جائے گي۔...../169
14 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463322
سپاہ پاسداران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امن کےپیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران اپنی فوجیں جنگی پوزیشن میں نہیں لگا رکھی ہیں۔